ویلڈن ٹیم ریسکیو 1122کھاریاں: کنوئیں میں گری گائے کو آدھے گھنٹے کی سخت محنت کے بحفاظت نکال لیا گیا

Published: 09-06-2023

Cinque Terre

(رپورٹ:۔ چوہدری نصیر افضل سے)ویلڈن ٹیم ریسکیو 1122 کھاریاں،حسب معمول کم وقت میں بے لوث خدمت اور عمدہ کارکردگی کی خوبصورت مثال۔ٹھوٹھہ رائے بہادر کے کنوئیں میں گری ہوئی ڈیڑھ لاکھ روپے مالیت کی گائے کو آدھے گھنٹے میں ہی ریسکیو ٹیم نے محمد حنیف سٹیشن کوآرڈینیٹر کی قیادت میں بحفاظت باہر نکال لیا۔ راجہ آفتاب فوجی کی فون کال پر کھاریاں سے ریسکیو ٹیم آدھے گھنٹے میں ہی ٹھوٹھہ رائے بہادر پہنچ گئی۔ٹیم کے فوری ریسپانس اور عمدہ کارکردگی پر راجہ آفتاب نے خصوصی اور عمومی طور پر موقع پر موجود راجہ لیاقت،راجہ جمیل،راجہ وسیم،راجہ علی،راجہ فرحان،حافظ طلحہ سہیل،راجہ عابد،راجہ فاروق سمیت اہلیان ٹھوٹھہ رائے بہادر نے ریسکیو 1122 کھاریاں کے ڈیزاسٹر ریسکیوئر وقار شاہ،ایمرجینسی میڈیکل ٹیکنیشن محمد حسن اور ڈرائیور راجہ شہزادہ کو بہترین الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔
 

اشتہارات