اسلام آباد میں تعینات فوج کو واپس بھیجنے کا فیصلہ

Published: 11-06-2023

Cinque Terre

اسلام آباد انتظامیہ نے شہر میں فوج کی تعیناتی ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ چیف کمشنر آفس نے اسلام آباد میں فوج کی تعیناتی ختم کرنے کے لیے وزارت داخلہ کو مراسلہ ارسال کردیا۔ جس میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ عوامی مفاد میں 10 مئی کا نوٹی فکیشن واپس لیا جائے۔مراسلے کے مطابق اسلام آباد میں امن و امان برقرار رکھنے فوج لگائی گئی تھی تاہم انتظامیہ نے اسلام آباد میں امن و امان صورتحال اطمینان بخش قرار دی ہے۔واضح رہے اسلام آباد میں پرتشدد واقعات کے پیش فوج کو طلب کیا گیا تھا، اسلام آباد میں آرٹیکل 245 کا اطلاق 10 مئی کو کیا گیا تھا۔

اشتہارات