ایمیزون جنگلات میں 1 ماہ قبل گُم ہوجانے والے بچے معجزاتی طور پر زندہ مل گئے

Published: 11-06-2023

Cinque Terre

بوگوٹا: کولمبیا میں 40 دن قبل گُم ہوجانے والے بچے ایمیزون کے جنگلات سے زندہ حالت میں مل گئے ہیں۔عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق کولمبیا کے ایمیزون جنگلات میں ایک ماہ سے زائد عرصے سے لاپتہ رہنے والے چار مقامی بچے زندہ مل گئے اور انہیں ہفتے کی صبح دارالحکومت بوگوٹا لے جایا گیا۔جنگل میں ایک چھوٹے طیارے کے حادثے میں بچ جانے والے بچوں کو ہفتہ کی صبح آرمی میڈیکل طیارے کے ذریعے ملٹری ہوائی اڈے پر پہنچایا گیا۔ انہیں اسٹریچرز پر طیارے سے اتارا گیا اور کمبل میں لپیٹ کر ایمبولینسیں کے ذریعے اسپتال پہنچایا گیا۔سرچ آپریشن کی قیادت کرنے والے جنرل پیڈرو سانچیز نے بچوں کی تلاش کا سہرا ریسکیو ٹیموں کی کوششوں میں شامل مقامی لوگوں کو دیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے جیسے ہی بچوں کو پایا ہم معجزہ، معجزہ پکارنے لگے۔دوسری جانب صدر مملکت گستاو پیٹرو نے بچوں کے بچاؤ کے حوالے سے اعلان کرتے ہوئے میڈیا کو بتایا کہ آج ہمارا ایک جادوئی دن ہے۔ بچے فی الحال ابھی کمزور ہیں، ڈاکٹروں کو ان کی دیکھ بھال کرنے دیں۔کچھ عرصہ قبل امیزون میں طیارہ حادثہ پیش آیا تھا جس میں 13، 9، 4 اور 1 سال کے بچے تھے۔ حادثے میں زندہ بچ جانے کے بعد چاروں بچے یکم مئی سے جنگل میں اکیلے گھوم رہے تھے۔

اشتہارات