شفٹ انچارج سب انسپکٹر اسد ضمیر نے جعلی سفری دستاویزات پر اسپین جانے والے مسافر کو آف لوڈ کر دیا گیا

Published: 11-06-2023

Cinque Terre

(رپورٹ:۔ چوہدری نصیر افضل سے)ایف آئی اے امیگریشن کی سیالکوٹ ائرپورٹ پر کارروائی شفٹ انچارج سب انسپکٹر اسد ضمیر نے جعلی سفری دستاویزات پر اسپین جانے والے مسافر کو آف لوڈ کر دیا گیا۔مسافر کے سفری دستاویزات دوران چیکنگ مشتبہ پائے گئے۔ مسافر بین الاقوامی پرواز نمبر QR631 سے اسپین جا رہا تھا۔ملزم مبشر حسین کے پاسپورٹ پر اسپین کا جعلی وزٹ ویزا لگا ہوا تھا۔ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم نے ایجنٹ سے 20 لاکھ روپے کے عوض ویزا حاصل کیا۔ملزم کو مزید کارروائی کے لئے ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفیکنگ سرکل گجرات منتقل کر دیا گیا۔
 

اشتہارات