گجرات و مضافات میں طوفان بادو باراں‘ ژالہ باری‘ درخت جڑوں سے اُکھڑ گئے متعدد فیڈر ٹرپ کر گئے

Published: 11-06-2023

Cinque Terre

(رپورٹ:۔ چوہدری نصیر افضل سے)گجرات سمیت لالہ موسیٰ،کھاریاں،سرائے عالمگیر، جلالپورجٹاں،کنجاہ میں تیز طوفانی آندھی نے تباہی مچادی،کوئی جانی نقصان کا واقع پیش نہیں آیا۔آسمان پر کالی گھٹائیں رات کا منظر پیش کرنے لگی، متعددفیڈر ٹرپ کرگئے 3گھنٹے تک بجلی بندرہی۔بارش کے ساتھ ژلہ باری گرمی کا زور ٹوٹ گیا موسم خوشگوار ہوگیا۔تیر طونانی آندھی کے باعث کچہری چوک میں لگا سنبل کا درخت روڈ کے درمیان میں گرنے سے روڈ بلاک ہوگیا جیسے ریسکیو1122کی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر درخت کو روڈ سے ہٹا کر ٹریفک کو بحال کرادیا۔ سنبل کا درخت غریب مزدور کی چنگ چی پر گرنے سے چنگ چی کا کافی نقصان ہوا جبکہ درائیور محفوظ رہا۔جی ٹی روڈ،کچہری روڈ،بھمبر روڈ،رحمان شہید روڈپر لگے بڑے بڑے سائن بورڈاور درخت اکھڑ گئے۔میونسپل کارپویشن میں درخت جڑ سے اکھڑ گئے،ضلع بھرمیں ریسکیو1122کی ٹیمیں ہنگامی صورت حال کے پیش نظر الرٹ رہی ہے۔
 

اشتہارات