موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں مطلوب پھالو گینگ کے 2کارندے گرفتار‘16 عدد موٹر سائیکل برآمد

Published: 13-06-2023

Cinque Terre

(رپورٹ:۔ چوہدری نصیر افضل سے)تھانہ صدر جلالپورجٹاں پولیس کی بڑی کاروائی۔ موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں مطلوب پھالو گینگ کے 2کارندے گرفتار کر لیے۔16 عدد موٹر سائیکل مالیتی تقریبا8.5لاکھ روپے برآمد تفصیلات کے مطابق صدر سرکل جلالپورجٹاں میں موٹر سائیکل چوری کی وارداتیں کرنے والا گینگ متحرک تھا جس کی گرفتاری کے لئے ڈی پی او گجرات احمد نواز شاہ نے ڈی ایس پی صدر سرکل عدنان احمد ملک کی زیرنگرانی ایس ایچ او تھانہ صدر جلالپورجٹاں انسپکٹر عامر سعید اور دیگر پولیس ملازمان پر مشتمل ٹیم تشکیل دی رکھی تھی جنہوں نے پیشہ وارانہ مہارت،اور جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث 3 رکنی پھالو گینگ کے 2کارندوں کو گرفتار کر لیا۔گرفتار ہونے والے ملزمان میں 1۔زبیر ولد صابر حسین سکنہ بھا گو وال کلاں 2۔ محمد افضال ولد محمد یوسف سکنہ محلہ قادر آباد بھاگووال کلاں شامل ہیں۔ دوران انٹیروگیشن ملزمان نے انکشاف کیا کہ مختلف مقامات 1۔ سبزی منڈی جلالپور جٹاں 2۔ نادرا دفتر جلالپور جٹاں 3- تمبل بازار گجرات اور بیرون ضلع سیالکوٹ سے Duplicateچابی لگا کر موٹر سائیکل چوری کرتے تھے اور چوری شدہ موٹر سائیکلز ملزم محمد افضال عرف پھالو کے شوروم پر چھپا دیتے۔ ملزم محمد افضال عرف پھالو نے بھاگووال کلاں اڈا پر ایک موٹر سائیکل شوروم بنا رکھا ہے۔ جو چوری شدہ موٹر سائیکلز کے جعلی سمارٹ کارڈ تیار کرواتا اور سادہ لوح لوگوں کوسستے موٹر سائیکل کا جھانسا دے کر چوری شدہ موٹر سائیکلز جعلی سمارٹ کارڈ پر فروخت کرتا۔ سادہ لوح لوگوں سے آدھی قیمت وصول کر لیتا ہے جبکہ آدھی قیمت موٹر سائیکل کے کاغذات دینے پر وصول کرنے کا وعدہ کرتا۔ ملزمان کے قبضہ سے16عدد موٹر سائیکل مالیتی تقریبا 8.5لاکھ روپے برآمدکرلئے گئے۔جبکہ گینگ کے تیسرے کارندے کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہیں ہیں۔ملزمان کی تفتیش جاری ہے جس میں مزید انکشافات متوقع ہیں۔
 

اشتہارات