پاکستان میں ذی الحج کا چاند نظر آگیا، عید الاضحیٰ 29 جون کو ہوگی

Published: 20-06-2023

Cinque Terre

  کراچی: پاکستان میں ذی الحج 1444 ہجری کا چاند نظر آگیا، جس کے تحت یکم ذی الحج 20 جون کو ہوگی جبکہ عید الاضحیٰ مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ 29 جون کو منائی جائے گی۔چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر کی زیر صدارت کراچی میں رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں محکمہ موسمیات اور سپارکو حکام بھی معاونت کے لیے موجود تھے جبکہ اراکین نے بھی شرکت کی۔علاوہ ازیں اسلام آباد، لاہور، پشاور سمیت دیگر علاقوں میں زونل کمیٹیوں کے اجلاس ہوئے۔لاہور، کراچی، بہاولپور سمیت مختلف علاقوں میں ذی الحج کا چاند نظر آیا، جس کے بعد چیئرمین رویت ہلال کمیٹی نے اس کا باضابطہ اعلان بھی کیا اور بتایا کہ پاکستان میں عیدالاضحیٰ 29 جون کو ہوگی۔چیئرمین رویت ہلال کمیٹی نے بتایا کہ ملک بھر سے موصول ہونے والی شہادتوں کے بعد ذی الحج کا چاند نظر آنے کا متفقہ فیصلہ کیا ہے۔

اشتہارات