9مئی جلاؤ گھیراؤ کیس، چیئرمین پی ٹی آئی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

Published: 21-06-2023

Cinque Terre

 لاہور: انسداد دہشت گردی کی عدالت نے نو مئی جلاؤ گھیراؤ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی اور حماد اظہر کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتار جاری کردیے۔انسداد دہشت گردی کی عدالت میں نو مئی کو کلمہ چوک پر کنٹرینر جلانے اور ماڈل ٹاؤن میں مسلم لیگ ن کے مرکزی سیکریٹریٹ کو نذر آتش کرنے کے کیس کی سماعت ہوئی۔تفتیشی افسر نے بتایا کہ چیئرمین پی ٹی آئی، حماد اظہر، مسرت جمشید چیمہ، جمشید چیمہ مقدمے میں نامزد ہیں، جن سے تفتیش ضروری ہے اور یہ تعاون نہیں کررہے۔جج نے تفتیشی افسر کی استدعا پر چاروں ملزمان کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے۔

اشتہارات