بھارت: پولیس کے مدد سے انکار پر ریپ کا شکار دلت لڑکی نے خودکشی کرلی

Published: 25-06-2023

Cinque Terre

بھارتی ریاست اتر پردیش میں ایک 17 سالہ دلت لڑکی نے جنسی زیادتی پر پولیس کے مجرمانہ رویے سے مایوس ہوکر خودکشی کرلی۔بھارتی میڈیا کے مطابق ضلع بارہ بنکی میں 17 سالہ لڑکی نے اس وقت پھانسی کا پھندا لگا کر خودکشی کرلی جب پولیس نے اس کے خاندان پر پڑوسی کیخلاف مقدمہ واپس لینے کیلئے دباؤ ڈالا۔دلت لڑکی کو پڑوسی کی جانب سے جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا تھا جس پر متاثرہ کے اہلخانہ نے پڑوسی پر مقدمہ دائر کیا تھا تاہم پولیس نے اہلخانہ پر مقدمہ واپس لینے اور سمجھوتہ کرنے کیلئے دباؤ ڈالا اور دھمکیاں دیں۔اہلخانہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ لڑکی نے اپنی زندگی کا خاتمہ کیا کیونکہ پولیس ملزم کو گرفتار کرنے میں ناکام رہی جو اسے مقدمہ واپس لینے کی دھمکیاں دے رہا تھا۔

اشتہارات