کینیڈین حکام نے سیاحوں کی آبدوز ٹائٹن کے ’پھٹنے‘ کی تحقیقات کا آغاز کردیا

Published: 25-06-2023

Cinque Terre

کینیڈین حکام نے بحراوقیانوس میں سیاحوں کی آبدوز ٹائٹن کے زیر سمندر پھٹنے کی تحقیقات کا آغاز کردیا۔واضح رہے کہ جمعرات کو کینیڈین جہاز کے تعینات کردہ روبوٹک ڈائیونگ گاڑی نے آبدوز ٹائٹن کے ملبے کا پتا لگایا تھا جس میں دو پاکستانیوں سمیت 5 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔کینیڈا کے ٹرانسپورٹیشن سیفٹی بورڈ (ٹی ایس بی) نے کہا کہ وہ آبدوز ٹائٹن سے متعلق تمام  امورکی ’’سیفٹی انویسٹی گیشن‘‘ شروع کررہا ہے کیونکہ اس کا سطحی معاون جہاز، پولر پرنس، کینیڈا کا جہاز تھا۔ایجنسی نے بتایا کہ ٹی ایس بی کی ایک ٹیم جائے حادثہ سے تقریباً 400 میل شمال میں معلومات اکٹھی کرنے اور انٹرویو لینے کے لیے روانہ کی گئی۔واضح رہے کہ سیاحتی آبدوز کے امور دیکھنے والی کمپنی اوشن گیٹ کے سی ای او اسٹاکٹن رش بھی اس حادثے میں ہلاک ہوگئے تھے۔ اسی کمپنی کے شریک بانی گلیرینو سہولن نے 2009 میں کہا تھا کہ اسٹاکٹن رش سمندر کی گہرائیوں کو تلاش کرنے کے خطرات سے “بڑی حد تک آگاہ” تھا۔

اشتہارات