راولپنڈی پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں، 09 ملزمان گرفتار

Published: 26-06-2023

Cinque Terre

(رپورٹ:۔ چوہدری نصیر افضل سے)راولپنڈی پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں، 09 ملزمان گرفتار، 11کلو سے زائد چرس برآمد،مقدمات درج رتہ امرال پولیس نے ملزم اول خان سے 01کلو300گرام چرس، ملزم مسافر خان سے 01کلو480گرام چرس، نصیر آباد پولیس نے ملزم بلال سے 01کلو280گرام چرس، ملزم عنصر منصور سے 01کلو400گرام چرس، ملزم عزیم سے 01کلو200گرام چرس، سول لائنز پولیس نے ملزم یاسین سے 01کلو300گرام چرس، ملزم عدنان سے 01کلو290گرام چرس، بنی پولیس نے ملزم بالاج نوید سے 01کلو300گرام چرس، دھمیال پولیس نے ملزم فہران محمود سے 01کلو 250گرام چرس برآمد کی، گرفتار ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی، ایس ایس پی آپریشنز نوجوان نسل کی رگوں میں منشیات کا زہر اتارنے والے ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے، منشیات اورشراب کے خلاف کاروائیاں جاری رہیں گی،ایس ایس پی آپریشنز کیپٹن (ر) محمد عامر خان نیازی
 

اشتہارات