دوہرے قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم کو گرفتار کر لیا

Published: 26-06-2023

Cinque Terre

(رپورٹ:۔ چوہدری نصیر افضل سے)راولپنڈی: مورگاہ پولیس نے موثر کاروائی کرتے ہوے دوہرے قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم کو گرفتار کر لیا۔ اشتہاری مجرم یاسین خان نے شادی کی تقریب میں سال 2022 میں اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ محسن اور مجاہد کو قتل کیا تھا۔ اشتہاری مجرم  رابری، اقدام قتل اور دیگر مقدمات میں بھی ریکارڈ یافتہ ہے، ایس پی پوٹھوہار  کا کہنا ہے کہ اشتہاری مجرم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی، اور سنگین مقدمات میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔
 

اشتہارات