Published: 28-06-2023
اسلام آباد: پاکستان کے لیے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے مشن چیف ناتھن پورٹر مشن کا کہنا ہے کہ گزشتہ چند دنوں کے دوران پاکستانی حکام نے پالیسیوں کو معاشی اصلاحات کے پروگرام کے مطابق لانے کے لیے فیصلہ کن اقدامات کیے ہیں۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے تعاون سے اقتصادی اصلاحات کا پروگرام میں پارلیمنٹ کی طرف سے بجٹ کی منظوری شامل ہے جو ٹیکس کی بنیاد کو وسیع کرتا ہے جبکہ اعلیٰ سماجی اور ترقیاتی اخراجات کے لیے جگہ کھولتا ہے اور ساتھ ہی زرمبادلہ کی منڈی کے کام کو بہتر بنانے اور افراط زر اور ادائیگی کے توازن کے دباؤ کو کم کرنے کے لیے مالیاتی پالیسی کو سخت کرنے کے اقدامات شامل ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ اقدام خاص طور پر زیادہ کمزور لوگوں کو متاثر کرتا ہےآئی ایم ایف کی ٹیم پاکستانی حکام کے ساتھ بات چیت جاری رکھے ہوئے ہے جس کا مالی معاونت کے معاہدے پر جلد پہنچنا ہے۔