بغاوت ناکام بنانے اور خانہ جنگی کے خطرے کو کچلنے پر پوٹن کا روسی فوج کیلیے پیغام

Published: 28-06-2023

Cinque Terre

 ماسکو: ولادی میر پوتن نے ویگنر گروپ کی 24 گھنٹے کی بغاوت کے بعد ’خانہ جنگی‘ کے خطرے کو کچلنے پر روسی فوج کا شکریہ ادا کیا ہے۔عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق روسی ایوانِ صدر کریملن میں خطاب کرتے ہوئے پوٹن نے فوج، سکیورٹی فورسز اور نیشنل گارڈ کے 2500 ارکان کا ملک کو افراتفری سے بچانے پر شکریہ ادا کیا۔پوٹن نے فوج کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے ہمارے شہریوں کے آئینی نظم، زندگی، سلامتی اور آزادی کا دفاع کیا ہے۔ آپ نے ہمارے وطن کو بغاوت سے بچا کر درحقیقت خانہ جنگی کو روکا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ روس کے دشمن صورت حال کا فائدہ اٹھاتے اگر بغاوت کامیاب ہو جاتی۔ ویگنر گروپ کو مکمل طور پر روسی ریاست کی طرف سے مالی امداد فراہم کی گئی تھی۔واضح رہے کہ ویگنر گروپ کی مختصر بغاوت کی قیادت اس کے سربراہ یوگینی پریگوزن نے کی تھی جس میں یوگینی نے روسی فوج پر چھوٹے جواز کی بنیاد پر یوکرین حملے کا الزام عائد کیا تھا۔ تاہم یہ بغاوت کریملن اور ویگنر کے درمیان بیلاروس میں ہوئے ایک معاہدے کے بعد ختم ہوئی۔

اشتہارات