عیدالاضحی کے موقع پر صفائی، نکاسی آب کے بہترین انتظامات کئے جائیں‘ ڈی سی گجرات صفدر حسین ورک

Published: 28-06-2023

Cinque Terre

(رپورٹ:۔ چوہدری نصیر افضل سے)ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ عیدالاضحی کے موقع پر صفائی، نکاسی آب کے بہترین انتظامات کئے جائیں، آلائشوں کو ٹھکانے لگانے کے لیے خصوصی اسکواڈ تشکیل دیے جائیں، سینٹری انسپکٹرز اپنی اپنی یونین کونسلز کی نگرانی کریں گے، شہریوں کی شکایات کا فوری ازالہ کیا جائے، میونسپل کارپوریشن کے افسران و عملہ کی چھٹیاں منسوخ کردی گئی ہیں تمام افسران و عملہ فیلڈ میں موجود رہے ان خیالات کا اظہار انہوں میونسپل کارپوریشن گجرات کے افسران کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو خضر حیات بھٹی، اسسٹنٹ کمشنر کوآرڈ طلحہ نعیم تابانی، چیف میونسپل کارپوریشن گجرات چوہدری فیاض وڑائچ، ایکسیئن محمد ریاض، چیف سینٹری انسپکٹر نصراللہ کنگ اس موقع پر موجود تھے، ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ مساجد،  عید گاہوں، مرکزی شاہراہوں سمیت گلی محلوں کی صفائی یقینی بنائی جائے، عید الاضحی کے موقع پر شہر صاف ستھرا نظر آنا چاہیے، بارشوں کے پیش نظر تمام ڈسپوزل اسٹیشن مکمل فعال ہونے چاہیں، خراب موٹروں کی فوری مرمت کروائی جائے، جانوروں کی آلائشوں کو جمع کرنے کے لیے جگہ مخصوص کی جائے، شہریوں کو بائیؤ ڈی گریڈایبل بیگز فراہم کئے جائیں، مخصوص جگہوں کے علاوہ آلائشیں پھیکنے والے افراد کے خلاف کاروائی کی جائے، عید الاضحیٰ کے دنوں میں شکایات سیل فنکشنل رکھا جائے شہریوں کی شکایات پر فوری عمل درآمد کیا جائے، آلائشوں کو بہترین انداز میں ٹھکانے لگایا جائے سڑکوں کے اطراف آلائشوں کو فوری طور تلف کیا جائے تمام انتظامی افسران اور میونسپل کارپوریشن گجرات کے افسران خود فیلڈ میں موجود رہیں گے اور تمام تر انتظامات اور صفائی مہم کی نگرانی کریں گے تاکہ شہر کو تعفن سے پاک رکھاجاسکے اور شہریوں کو عید الاضحی کے موقع پر بہترین میونسپل سروسز کی فراہمی یقینی بنائی جاسکے۔
 

اشتہارات