گجرات پولیس: ڈکیتی و موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں میں مطلوب دو ملزمان گرفتار‘ مال مسروقہ برآمد

Published: 28-06-2023

Cinque Terre

(رپورٹ:۔ چوہدری نصیر افضل سے)گجرات پولیس تھانہ بی ڈویژن نے ڈکیتی اور موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں مطلوب دو ملزمان کو گرفتار کرلیا 50ہزار نقدی، موٹر سائیکل اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد ڈی پی او گجرات احمد نواز شاہ کی زیر قیادت پولیس کا ضلع بھر میں چوروں اور ڈاکوؤں کے خلاف گرینڈ آپریشن جاری ہے۔ ایس ایچ او تھانہ بی ڈویژن مہدی خاں اور ان کی ٹیم نے پیشہ وارانہ مہارت اور جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئے ڈکیتی اور موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث ملزم عرفان صدیق سکنہ بڈھا گورایا سے دوران انٹیروگیشن 50 ہزار روپے نقدی اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ پسٹل 30 بور برآمد ہوا۔ موٹر سائیکل چوری میں ملوث ملزم عمران خالد سکنہ کوٹ بلوچ سے مسروقہ موٹر سائیکل ہنڈا 125 برآمد ہوا۔ جن سے مزید تفتیش جاری ہے۔
 

اشتہارات