موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں مطلوب3رکنی سابقہ ریکارڈ یافتہ موٹر سائیکل چورگینگ گرفتار

Published: 29-06-2023

Cinque Terre

(رپورٹ:۔ چوہدری نصیر افضل سے)تھانہ اے ڈویژن پولیس کی بڑی کاروائی۔ موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں مطلوب3رکنی سابقہ ریکارڈ یافتہ موٹر سائیکل چورگینگ گرفتار کرلیا۔2عدد موٹر سائیکل مالیتی تقریبا 60ہزار وپے اورنقدی 95ہزار روپے برآمد۔تفصیلات کے مطابق ڈی پی او گجرات احمد نواز شاہ نے سٹی سرکل میں موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث متحرک گینگ کی گرفتار ی کے کے لئے ڈی ایس پی سٹی سرکل اسد اسحاق کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ اے ڈویژن SI فہد الرحمن،ASIسید عمران شہزاد اور دیگرپولیس ملازمین پر مشتمل خصوصی ٹیم تشکیل دی،جنہوں نے جدید ٹیکنالوجی اور پیشہ ورانہ مہارت کو بروئے کار لا کر موٹر سائیکل چوری کی وارداتیں کرنے والا3 رکنی گینگ گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزمان میں 1۔سجاد احمد ولد طاہر اسلم سکنہ محلہ رحمت آباد حال مقیم ملہو کھو کھرگجرات  2۔محمد سجاد ولد محمد اشرف سکنہ بہاولنگرحال مقیم ملہو کھو کھرگجرات 3۔عرفان علی ولد محمد عنائیت سکنہ شیخوپورہ حال مقیم مدینہ سیداں شامل ہیں۔ دوران انٹیروگیشن ملزمان نے انکشاف کیا کہ شہر اور گردونواح کے مختلف مقامات پر کھڑی موٹر سائیکلوں کو مخصوص چابی لگا کر چوری کرلیتے تھے،ملزمان نے گجرات کے مختلف علاقوں میں موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں کا انکشاف کیا ہے۔جن کے قبضہ سے2عدد موٹرسائیکل مالیتی تقریبا 60ہزار روپے اور نقدی95ہزار روپے برآمدکر لی۔ملزمان کی تفتیش جاری ہے جس میں مزید انکشافات متوقع ہیں۔
 

اشتہارات