عیدالاضحی کے موقع پر ضلع بھر میں صفائی ستھرائی میونسپل سروسز کی بہترین فراہمی کویقینی بنایا جائیگا‘ ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک

Published: 29-06-2023

Cinque Terre

(رپورٹ:۔ چوہدری نصیر افضل سے)ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عیدالاضحی کے موقع پر ضلع بھر میں صفائی ستھرائی میونسپل سروسز کی بہترین فراہمی کویقینی بنایا جائیگا، ڈپٹی کمشنر سمیت تمام انتظامی افسران و ایم سی، ضلع کونسل کے افسران و اہلکاران خود فیلڈ میں موجود رہیں گے، آلائشوں کو فوری ٹھکانے لگانے کے لیے میونسپل کارپوریشن گجرات اور میونسپل کمیٹیز  وضلع کونسل نے جامع پلان وضع کیا ہے، شہریوں کی شکایات کا فوری ازالہ کیا جائے گا، تمام افسران و عملہ کی چھٹیاں منسوخ کردی گئی ہیں،شہریوں کو فول پروف سیکورٹی یقینی بنائی گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں عیدالاضحیٰ کے موقع پر کیے گئے انتظامات کے حوالے سے منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،ڈی پی او گجرات احمد نواز شاہ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل افضل حیات تارڑ،اسسٹنٹ کمشنر گجرات حیدر عباس اس موقع پر موجود تھے، ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ میونسپل کارپوریشن گجرات کے 390 سے زائد اہلکار عیدالاضحیٰ کے موقع پر ڈیوٹی سرانجام دیں گے،سینٹری انسپکٹرز اپنی اپنی یونین کونسلز میں تمام تر معاملات کے ذمہ دار ہوں گے، اس ضمن میں ڈی سی آفس میں کنٹرول روم بھی قائم کیا جا چکا ہے۔غفلت برتنے والے اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی، میونسپل کارپوریشن گجرات اور میونسپل کمیٹیز ضلع بھر میں عید الاضحی کے موقع بہترین صفائی کو یقینی بنائے گئے، عید گاہوں، مساجد کے اطراف صفائی اور مرکزی شاہراہوں سمیت گلی محلوں تک صفائی یقینی بنائی جائے گی، میونسپل کارپوریشن گجرات اور میونسپل کمیٹیز اپنے اپنے شکایات سیل فنکشنل رکھیں شہریوں کی شکایات کا فوری ازالہ ممکن بنایا جائے گا، ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ تمام شہروں کو صاف رکھنے اور شہریوں کو مضر صحت اثرات سے بچانے کے لیے کھلی جگہوں، نالوں سیوریج لائنوں میں آلائشوں کو پھینکنے پر پابندی عائد کی گئی ہے، اسی طرح سڑکوں کے کنارے سری پائے جلانے پر پابندی عائد کی گئی ہے، ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے شہریوں سے اپیل کی کہ شہری عید الاضحیٰ کے موقع پر شہر کو صاف رکھنے میں ضلعی انتظامیہ کا ساتھ دیں، آلائشیں صرف اور صرف مخصوص جگہوں پر بائیو ڈی گریڈایبل بیگز میں پھینکیں، شہر کو صاف ستھرا رکھنے کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے، ڈی پی او گجرات احمد نواز شاہ نے کہا کہ ضلع بھر میں 2200 سے زائد پولیس اہلکار سیکورٹی ڈیوٹی سرانجام دیں گے، اسی طرح 200 کے قریب افسران تمام تر معاملات کی نگرانی کریں گے، شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے پولیس فورس کے جوان ڈیوٹی کے فرائض سر انجام دیں گے۔کسی قسم کی شکایات کے لیے کنٹرول روم رابطہ نمبر 0539260010 اور 0539260100 پر رجوع کریں۔
 

اشتہارات