ویلڈن گجرات پولیس:6 ملزمان گرفتار، 5 عدد پسٹل 30بور، 40لیٹر شراب،100 لیٹرلہن اور شراب کی چالو بھٹی برآمد

Published: 29-06-2023

Cinque Terre

(رپورٹ:۔ چوہدری نصیر افضل سے)گجرات پولیس کاناجائز اسلحہ برداروں اور منشیات فروشوں کے خلاف گرینڈ آپریشن جاری  6 ملزمان گرفتار، 5 عدد پسٹل 30بور،40لیٹر شراب،100 لیٹرلہن اور شراب کی چالو بھٹی برآمد۔ تفصیلات کے مطابق ڈی پی او گجرات احمد نواز شاہ کی زیر قیادت پولیس کا ضلع بھر میں منشیات فروشوں اور ناجائز اسلحہ برداروں کے خلاف آپریشن جاری ہے۔ ایس ایچ او تھانہ کنجاہSI شفقت محمودنے اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ ناجائز اسلحہ برداروں کے خلاف کاروئیوں کے دوران 2نا جائز اسلحہ بردوراں کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان میں 1۔وسیم ولد طارق حسین سکنہ خانکی ونڈ شادیوال2۔علی حیدر ولد مظہر حسین سکنہ بٹر موڑ شادیوال شامل ہیں۔ملزمان کے قبضہ سے2عدد پسٹل 30بور برآمد کے لئے۔ایس ایچ او تھانہ صدر جلالپور جٹاں انسپکٹر عامر سعید نے اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ ناجائز اسلحہ برداروں کے خلاف کاروائیاں کرتے ہوئے 2ملزمان کو گرفتار کر لیا۔گرفتار ملزمان میں 1۔عتیق رزاق  ولدمحمد رزاق سکنہ ہنجرا 2۔وقاص ولد الیاس سکنہ معین الدین پور شامل ہیں۔ملزمان کے قبضہ سے 2عدد پسٹل 30بور برآمد کر لئے جبکہ تھانہ صدر سرائے عالمگیر پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم محمد عرفان ولد محمد رشید سکنہ سرائے عالمگیر کو گرفتار کر کے ملزم کے قبضہ سے پسٹل30بور برآمد کر لیا۔ایس ایچ اوتھانہ ٹانڈہ  SI طاہرزمان نے اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ منشیات فروشوں کیخلاف کاروائیاں کرتے ہوئے بدنام زمانہ منشیات فروش عبد الغفور ولد ولائیت خاں سکنہ ٹانڈہ کو گرفتار کر لیا۔جس نے عید قربان پر شراب فروخت کر کے لوگوں کی جانوں سے کھیلنے کی اور اپنی اچھی عید لگانے کی بھرپور تیاری کر رکھی تھی۔ملزم کے قبضہ سے 40لیٹر شراب،100لیٹر لہن اور شراب کی چالو بھٹی بھی قبضہ پولیس میں لے لی گئی۔
 

اشتہارات