ڈی پی او گجرات احمد نواز شاہ اور ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک کا امام بارگاہ حسینیہ سے برآمد ہونے والے مرکزی جلوس کے روٹس کا معائنہ

Published: 05-07-2023

Cinque Terre

(رپورٹ:۔ چوہدری نصیر افضل سے)ڈی پی او گجرات احمد نواز شاہ اور ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے امام بارگاہ حسینیہ سے برآمد ہونے والے مرکزی جلوس کے روٹس کا معائنہ کیا۔تفصیلات کے مطابق ڈی پی او گجرات احمد نواز شاہ اور ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے محرم الحرام کے سلسلے میں سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے امام بارگاہ حسینیہ کا دورہ کیا۔اس موقع پر ڈی ایس پی سٹی سرکل اسد اسحاق، ایس ایچ اوتھانہ بی ڈویژن، ایس ایچ او تھانہ لاری اڈہ، ایس ایچ او تھانہ اے ڈویژن اور انچارج سیکورٹی بھی ساتھ موجود تھے۔امام بارگاہ حسینیہ کی انتظامیہ اور ممبران امن کمیٹی کے ساتھ میٹنگ میں سیکورٹی انتظامات اور امن وامان کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔انچارج سیکورٹی برانچ ASI امجد حسین نے سیکورٹی انتظامات اور ماتمی جلوسوں کے روٹس کے بارے میں بریفنگ دی۔بعد ازاں محرم الحرام کے سلسلہ میں برآمد ہونے والے مرکزی جلوس ہائے کے روٹس کابھی وزٹ کیا گیا۔
 

اشتہارات