ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک کا شہر بھر کا دورہ‘ ڈسپوزل اسٹیشنز کا معائنہ

Published: 05-07-2023

Cinque Terre

(رپورٹ:۔ چوہدری نصیر افضل سے)ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے شہر بھر کا دورہ کیا، شہر کے مختلف علاقوں سمیت ڈسپوزل اسٹیشنز کا معائنہ کیا اور نکاسی آب کے حوالے سے کئے گئے انتظامات کا جائزہ لیا، ایڈیشنل ڈپٹی ریونیو خضر حیات بھٹی، اسسٹنٹ کمشنر گجرات حیدر عباس، چیف میونسپل آفیسر کارپوریشن گجرات چوہدری فیاض وڑائچ ان کے ہمراہ تھے، ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ نکاسی آب کے حوالے ہنگامی اقدامات کیے جائیں، ڈسپوزل اسٹیشنز کو پوری استعداد پر چلایا جائے، پانی کی راہ میں حائل روکاوٹیں فوری دور کی جائیں، میونسپل کارپوریشن گجرات کے افسران و عملہ فیلڈ میں موجود رہیں اور تمام تر معاملات کی خود نگرانی کریں، ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ شہریوں کی شکایات کا فوری ازالہ کیا جائے اور شہر سے پانی کے نکاس کے لئے تمام دستیاب وسائل اور میشنری کو بروئے کار لایا جائے، جہاں ضرورت ہو اضافی وسائل استعمال کئے جائیں۔ خراب موٹروں کو فوری درست کیا جائے اور بجلی جانے کہ صورت میں جنریٹرز کو اسٹینڈ بائی رکھا جائے، شہریوں کو بہترین میونسپل سروسز کی فراہمی یقینی بنائی جائے اور کمرشل و رہائشی علاقوں سے فوری پانی کا نکاس ممکن بنایا جائے۔
 

اشتہارات