سویڈن میں قرآن مجید کی بے حرمتی سے دل آزاری ہوئی ہے‘ ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک

Published: 07-07-2023

Cinque Terre

(رپورٹ:۔ چوہدری نصیر افضل سے)ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا ہے کہ محرم الحرام کے دوران اتحاد بین المسلمین کے لئے ضلعی کور کمیٹی کے ممبران کا کردار نہایت اہم ہے،سویڈن میں قرآن مجید کی بے حرمتی سے دل آزاری ہوئی ہے، امن وامان برقرار رکھنے اور رواداری کے فروغ کے لئے ضلعی انتظامیہ، پولیس اور علمائے کرام اپنی ذمہ داریاں ادا کرنے کیلئے حکومت کے ساتھ کھڑے ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلعی کور کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہو ئے کیا،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر احمد نواز شاہ،اے ڈی سی جی افضل حیات تارڑ، ضلعی کور کمیٹی کے ممبران صاحبزادہ سعید شاہ گجراتی، میر جواد جعفری،قاری الطاف الرحمان،الطاف عباس کاظمی،ضیا الرحمان شاہ،خادم علی خادم، منورکھوکھر، مختلف محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ ڈپٹی صفدر حسین ورک نے کہا کہ دین اسلام معاشرے میں رواداری کا درس دیتا ہے، ہر فرد پر لازم ہے کہ ایک دوسرے کے عقائد کا احترام کیا جائے،انہوں کہا ہے کہ حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق ضلعی انتظامیہ کے اقدامات اور علمائے کرام کے بھر پور کر دار سے رواں سال محرم الحرام کے دوران ضلع گجرات امن امان کا گہورا ثابت ہو گا۔انہوں نے ہدایت کی کہ میٹروپولیٹن کارپوریشن اور میونسپل کمیٹیاں مجالس اور جلوس کے روٹس کا بروقت پیچ ورک اور صفائی کو یقینی بنائیں،اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے علمائے کرام نے اس عزم کا اظہار کیا کہ محر م الحرام کے دوران حکو مت پنجاب اور ضلعی انتظامیہ کے ساتھ بھر پور تعاون جاری رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ضلع گجرات میں اتحاد بین المسلمین کے لئے وہ اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔
 

اشتہارات