گجرات پولیس تھانہ دولت نگر: چوری کی وارداتوں میں ملوث 3ملزمان گرفتار:مال مسروقہ 14لاکھ روپے نقدی اور فریج برآمد

Published: 09-07-2023

Cinque Terre

(رپورٹ:۔ چوہدری نصیر افضل سے) گجرات پولیس تھانہ دولت نگر نے چوری کی وارداتوں میں ملوث 3ملزمان کوگرفتار کرلیا۔مال مسروقہ 14لاکھ روپے نقدی اور فریج برآمد تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر گجرات احمدنوازشاہ کی زیر قیادت پولیس کا ضلع بھر میں چوروں، ڈاکوؤں اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ڈی پی او گجرات نے ایس ایچ او تھانہ دولت نگرکو موضع گھنسیہ اور بھکڑیوالی میں ہونے والی چوری کی دو مختلف وارداتوں کو ٹریس کرنے اور مال مسروقہ کی برآمد گی کا خصوصی ٹاسک دیا۔ جس پر ایس ایچ او تھانہ دولت نگر SIظفر اقبال نے پولیس ٹیم کے ہمراہ خصوصی آپریشن کرکے مختلف جگہوں سے تین ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزمان میں 1۔اسجد حسین ولد محمد اشرف 2۔قیصر ولد عنائت سکنائے گھنسیہ3۔ ادریس عرف پٹو ولد منظور حسین سکنہ بھکڑیوالی شامل ہیں۔ دوران انٹیروگیشن ملزمان کے قبضہ سے چوری شدہ 14لاکھ روپے نقدی اور فریج برآمد کرلی گئی۔ ملزمان سے مزید انٹیروگیشن جاری ہے۔
 

اشتہارات