امریکا میں مسافر بردار طیارہ زمین بوس؛ 6 مسافر ہلاک

Published: 09-07-2023

Cinque Terre

 واشنگٹن: امریکی ریاست کیلی فورنیا کے شہر لاس اینجلس میں ایک انجن والا چھوٹا مسافر بردار طیارہ گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک ہوگئے۔ امریکی میڈیا کے مطابق کیلی فورنیا کے شہر لاس اینجلس کے نواح میں ایک چھوٹا طیارہ رن وے سے کچھ دوری پر ہچکولے کھاتے ہوئے زمین بوس ہوگیا اور اس میں آگ بھڑک اُٹھی۔ریسکیو ادارے کے امدادی کارکنوں نے طیارے کے ملبے سے 6 افراد کی لاشیں نکالیں جن میں پائلٹ بھی شامل ہے۔ حادثے میں ہلاک ہونے والے افراد کی تاحال شناخت نہیں ہوسکی ہے۔ایوی ایشن کے ترجمان کے مطابق طیارے نے لاس ویگاس سے اڑان بھری تھی اور اس کی منزل فرینچ ویلی ایئر پورٹ تھی تاہم طیارہ رن وے سے کچھ پہلے ایک کھلے میدان میں گر کر تباہ ہو گیا۔ایوی ایشن نے طیارہ حادثے کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی۔ امریکا میں ایک انجن والے چھوٹے طیارے بڑی تعداد میں نجی ملکیت میں ہیں اور سالانہ ایسے حادثات میں درجنوں افراد جان کی بازی ہار جاتے ہیں۔

اشتہارات