ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل افضل حیات تارڑ، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر محمد عابد کا سٹارکو فین میں سمال انڈسٹریل اسٹیٹ کے ورکرز کے لئے ہیلتھ سکریننگ ک

Published: 10-07-2023

Cinque Terre

(رپورٹ: چوہدری نصیر افضل سے)ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل افضل حیات تارڑ، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر محمد عابد نے سٹارکو فین میں سمال انڈسٹریل سٹیٹ کے ورکرز کے لئے ہیلتھ سکریننگ کیمپ کا افتتاح کیا، ڈی ایچ اوز ڈاکٹر ایاز ناصر، ڈاکٹر غمخوار حسین شاہ، صدر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری سکندر اشفاق،حاجی ناصر محمود،نائب صدر سیٹھ معصوم قمر،ملک اظہار اعوان،غوث الدین پال،حافظ محمد وقار ایوب بٹ،سیکرٹری چمبر عثمان مظفراس موقع پر موجود تھے۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل افضل حیات تارڑ نے کہا کہ میڈیکل کیمپ لگانے کا مقصد فیکٹریوں، کارخانوں میں کام کرنے والے ملازمین، مزدروں کی اسکریننگ کرنا ہے تاکہ اگر کوئی ورکر کسی خطرناک بیماری میں مبتلا ہے تو اس کی جلد از جلد تشخیص کی جاسکے اور فوری علاج کیا جاسکے، میڈیکل کیمپ کے دوران ہیپاٹائٹس بی سی، ٹی بی، ایڈز،شوگر سمیت دیگر بیماریوں کے حوالے سے ٹیسٹ کئے جائیں گے، اگر کسی ورکرز کو دوران اسکریننگ کسی بیماری کی تشخیص ہوتی ہے تو سرکاری ہسپتالوں میں اس ورکر کا بہترین علاج کروایاجائے گا، تمام ہسپتالوں میں ہر مرض کے لئے کلینکس قائم ہیں علاج کے ساتھ ساتھ مفت ادویات بھی فراہم کی جائیں گی، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل افضل حیات تارڑ  نے کہا کہ دیگر محکموں میں افسران و ملازمین کے لئے سکریننگ کے میڈیکل کیمپس کا انعقاد کیا جائے گا میڈیکل کیمپ میں لگائے مختلف کاؤنٹرز اور انتظامات کا جائزہ بھی لیا۔
 

اشتہارات