گجرات ویلفیئر فورم کا ماہانہ اجلاس‘ منصوبے کی تازہ صورتحال پر بریفنگ‘ 220مریض صحت یاب‘ 51زیر علاج‘ 54کی رپورٹس کا انتظار

Published: 11-07-2023

Cinque Terre

گجرات(عرفان بٹ +چوہدری صغیر افضل سے) گجرات ویلفیئر فورم کا ماہانہ اجلاس زیرصدارت ڈاکٹر اعجاز بشیر منعقد ہوا۔ 19 ممبران نے اجلاس میں شرکت کی۔ تلاوت کلام پاک ڈاکٹر سہیل امجد مرزا نے کی اور حدیث شریف کا درس قاضی منیرحسین نے دیا۔ سیکرٹری جنرل کی عدم موجودگی کے باعث سیکرٹری جنرل کے فرائض خلیل احمد نے ادا کرتے ہوئے ماہ جون 2023 ء کے اجلاس کی کارروائی ہاؤس کے روبرو پڑھی جس کی تمام حاضرممبران نے توثیق کی۔ فنانس سیکرٹری خلیل احمد نے ماہ جون 2023ء کی آمدن اور اخراجات کی تفصیل ہاؤس کے روبروز پیش کی جس کی حاضرہاؤس نے توثیق کی۔ سوشل کمیٹی کے چیئرمین کی عدم موجودگی کے سبب ڈاکٹر محمد صفدر صفی نے قائم مقام چیئرمین کے فرائض انجام دیئے اور کمیٹی کی طرف سے دودرخواستیں ہاؤس کے روبرو اپنی سفارشات کے ساتھ پیش کیں جن کی ہاؤس نے منظوری دی۔ چوہدری ظفر اقبال نے اعلان کیا کہ ٹیم اپنی مدد آپ اور لاہوریاں ویلفیئر کمیونٹی کی طرف سے ان دونوں درخواستوں کیلئے رقم ادا کی جائے گی۔ ہاؤس کی طرف سے ان کا شکریہ ادا کیا گیا۔ قائم مقام چیئرمین ڈاکٹر محمد صفدر صفی نے ہاؤس میں سوشل ویلفیئر کمیٹی کی طرف سے گجرات ویلفیئر فورم میں ہونے والے آج تک کے تمام امور کی تفصیل اعدادوشمار کے ساتھ ہاؤس کے روبروپیش کی جس کو ہاؤس نے سراہا۔ ڈاکٹر پرویز یونس نے ہاؤس کو آگاہ کیا کہ ماہ جون  2023ء میں 7 مریض مکمل صحت یاب ہو چکے ہیں۔ اس طرح کل 220 مریض مکمل صحت یاب ہو گئے ہیں جبکہ 51 مریض زیر علاج ہیں۔ 54مریضوں کی حتمی ٹیسٹ رپورٹس آنا باقی ہیں۔ تعلیمی کمیٹی کی رپورٹ کے مطابق 18 مستحق طلباء کو مجموعی طور پر 51 ہزار روپے کے وظائف دیئے گئے۔ ڈاکٹر اعجاز بشیر نے ہاؤس کو رپورٹ دی کہ گجرات کینسر اینڈ آرتھو پیڈک ہسپتال کا نقشہ تقریباً مکمل ہو چکا ہے۔ میں اور محمد ادریس انور مسلسل رابطے میں ہیں۔ انشاء اللہ اس حوالیس ے مثبت پیشرفت کی امید ہے۔ انہو ں نے ہاؤس کو آگاہ کیا کہ ادریس کی دعوت پر چیئرمین سینٹ خصوصی طور پر اور فیڈرل گورنمنٹ کے نمائندے عمومی طور پر قطر جا رہے ہیں اور انشاء اللہ وہاں کے حکومتی چیرٹی پروگرام والوں کے ساتھ گجرات کینسر اینڈ آرتھوپیڈک ہسپتال کے معاملہ پر بات چیت کو آگے بڑھایا جائے گا اور اس حوالے سے حکومت پاکستان قطر چیرٹی پروگرام والے کی تمام سرکاری ریکوائرمنٹ کو پورا کرے گی۔ڈاکٹر اعجاز بشیر نے ہاؤس کو آگاہ کیا کہ سوشل میڈیا،مارکیٹنگ کیلئے مستقل سٹاف کی ضرورت ہے جو کہ میڈیا کے ساتھ ساتھ مختلف کالجز اور یونیورسٹیز کیمپس میں سکولنگ کا کام بھی کریں۔ اس حوالے سے سٹاف کا کینسر کے متعلق پوری آگاہی کروانے کیلئے ان کی پہلی باقاعدہ ٹریننگ کی جائے گیاور میڈیا کو ہینڈل کرنے کا بھی ٹاسک وہ اچیو کریں گی۔ کیونکہ ہمارا فوکس خواتین کے بریسٹ کینسر پر زیادہ ہے اس لئے فی میل سٹاف ہی سوٹ کرتی ہے۔ ہاؤس نے صدر کی تجویز کی منظوری دی۔ میاں عمران مسعود کی اجلاس میں موجودگی سے تمام ہاؤس نے استفادہ کیا اور شہر کے ترقیاتی کاموں اور یونیورسٹی کی کلاسوں کے حوالے سے انہوں نے ممبران کے سوالوں کے اطمینان بخش جواب دیئے اور اس امید کا اظہار کیا کہ انشاء اللہ موجودہ انتشار کی کیفیت سے نکل کر تمام امور تسلی بخش طور پر طے ہو جائیں۔ صدر نے اپنے خطاب میں مثبت قوتوں کے متحرک ہونے کی ضررت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ جب منفی سوچ رکھنے والے لوگ حاوی ہو جائیں تو مثبت سوچ رکھنے والے لوگوں کی ذمہ دریاں مزید بڑھ جاتی ہیں اس لئے ہمیں چاہئے کہ اچھی فلاحی تنظیموں کو متحرک کرنے میں اپنا کردار ادا کریں۔
 

اشتہارات