سیلاب کا خطرہ: دیہاتی مکینوں کی محفوظ مقامات پر منتقلی کا آغاز

Published: 11-07-2023

Cinque Terre

گجرات(عرفان بٹ +چوہدری صغیر افضل سے)ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ سیلاب کے ممکنہ خطرے کے پیشِ نظر دریا چناب کے پار موجود دیہات اور برلب دریا پر واقع  دیہاتوں سے مکینوں کی محفوظ مقامات پر منتقلی شروع کردی گئی ہے، خواتین اور بچوں کو ترجیعی بنیادوں پر محفوظ مقامات پر منتقل کیا جارہا ہے، 16 ریلیف کیمپ فنکشنل کردئیے گئے ہیں  ان خیالات کا اظہار انہوں نے دریا کے کنارے آباد آبادیوں کے دورہ کے موقع پر کیا، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر خضر حیات بھٹی، اسسٹنٹ کمشنر گجرات حیدر عباس سمیت ریونیو افسران ان کے ہمراہ تھے، ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ برلب دریا واقع گاؤں کوٹ غلام، شیخ پور اور کالووال، خاصہ، موٹا، مایہوال، نکہ کوٹ، چک سادہ، میرو چک سے مکینوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کے لیے ریسکیو ٹیموں نے کام شروع کردیا ہے، بروقت اطلاع کے لئے مساجد میں اعلانات کروائے جارہے ہیں، دریا میں پانی کی سطح بلند ہورہی ہے دریا کے ساتھ واقع گاؤں متاثر ہوسکتے ہیں، ممکنہ سیلاب کے خطرے پیش نظر مکینوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جارہا ہے، ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ گجرات کی طرف سے  16 ریلیف کیمپ لگائے گئے ہیں، ریلیف کیمپوں میں ممکنہ متاثرین کے لیے تمام بنیادی سہولیات فراہم کی گئی ہیں، کیمپس میں بجلی، واش رومز، اور لائیو اسٹاک کے چارے کا انتظام بھی ہوگا، ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ دریائے چناب اور جہلم میں پانی کی صورتحال کو باقاعدگی سے مانیٹر کیا جارہا ہے کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ریسکیو سمیت تمام متعلقہ ادارے الرٹ ہیں، صورتحال پر کڑی نظر رکھی جارہی ہے، سیلابی صورتحال میں مکینوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنا اولین ترجیع ہوگی۔
 

اشتہارات