پاکستان طبی کانفرنس اور پاکستان نیشنل کونسل کے زیر اہتمام احتجاجی ریلی

Published: 11-07-2023

Cinque Terre

گجرات(عرفان بٹ +چوہدری صغیر افضل سے) پاکستان طبی کانفرنس و پاکستان نیشنل کونسل فار طب گجرات ڈویژن کے زیر اہتمام سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے خلاف کچہری چوک سے گجرات پریس کلب تک احتجاجی ریلی نکالی گئی جس میں ڈویژن بھر کے حکما نے بھرپور شرکت کر کے سویڈن میں پیش انیوالوالے شرمناک واقعہ کی مذمّت کی احتجاجی ریلی کی قیادت ڈاکٹر حکیم محمد ادریس،مرکزی راہنما صاحبزادہ عبدالروف اعوان،ضلعی صدر حکیم شہباز چیچی نے کی احتجاجی ریلی میں سینئر نائب صدر حکیم پیر محمد افضل خاموش،نائب صدر حکیم حاجی سعید احمد،سٹی صدر حکیم طالب،نائب صدر حکیم عارف،حکیم ظفر اللہ،حکیم عرفان چوہان،حکیم محمد شفیق بٹ،حکیم اللہ رکھا بٹ،حکیم سعید سیفی،حکیم عبدالغفور،سمیت دیگر نے شرکت کی شرکاء ریلی نے بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر سویڈن کے خلاف نعرے درج تھے اس موقع پر ڈاکٹر حکیم محمد ادریس چوہان و دیگر راہنماؤں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم سویڈن حکومت کی سرپرستی میں اس گھناونے فعل کی بھر پور مذمت کرتے ہیں قرآن پاک جیسی عظیم  کتاب کی بے حرمتی کر کے اربوں مسلمانوں کے دل چھلنی کیے ہیں مقررین کا کہنا تھا کہ قرآن پاک کی حفاظت کی ذمہ داری خود رب تعالیٰ نے اپنے ذمہ لے رکھی ہے لہذا اس طرح کی حرکتوں نے اس پاک کتاب کو نہ کوئی فرق پڑنے والا ہے نہ ہی مسلمانوں کے دلوں سے اس کی محبت ختم ہو سکتی ہے لیکن ہم حکومت پاکستان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اس طرح کے واقعات کو روکنے کیلئے صرف مذمتوں سے کام نہیں چلے گا ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ سویڈن کے سفیر کو ملک بدر کرتے ہوئے نہ صرف سویڈن کے ساتھ سفارتی تعلقات ختم کیے جائیں بلکہ سویڈن کا معاشی معاشرتی بائیکاٹ کیا جائے اور پاکستان میں اس کی مصنوعات پر مستقل پابندی عائد کی جائے ہم یہ بھی مطالبہ کرتے ہیں کہ عالم کفر کی ان گھناونی سازشوں کی روک تھام کے لیے مذاہب کے احترام اور شعائر اسلام کے احترام کے لیے عالمی قوانین بنوائے جائیں اور ایسے ملعونوں کو قانون کے شکنجے میں لا کر کیفر کردار تک پہنچایا جائے
 

اشتہارات