چوہدری شجاعت‘ چوہدری شافع سے فلور ملز ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات‘عامر رضا احمد اور افتخار مٹو کی زیر قیادت اراکین کا عوام کو سستے آٹے کی د

Published: 11-07-2023

Cinque Terre

گجرات(عرفان بٹ +چوہدری صغیر افضل سے)پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن کے وفد کے پاکستان مسلم لیگ(ق) کے صدر چوہدری شجاعت حسین اور چوہدری شافع حسین سے اہم ملاقات‘پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن کے سینٹرل چیئرمین عاصم رضا احمد اور چئیرمین پنجاب افتخار احمد مٹو نے وفد کی قیادت کی وفد کے دیگر افراد میں سینئر وائس چیئرمین حافظ احمد قادر، سابق چیئرمین پنجاب میاں ریاض، سابق چیئرمین پنجاب ملک طاہر حنیف، اور دیگر ممبران بھی ملاقات میں شریک ہوئے ملاقات کے دوران پاکستان فلور ملز انڈسٹری اور عوام کو سستے آٹے کی دستیابی اور دیگر مسائل کے حوالے سے گفتگو ہوئی‘چوہدری شجاعت حسین اور چوہدری شافع حسین نے پاکستان فلور ملرز ایسوسی کے وفد کو انڈسٹری سمیت عوام کو سستے آٹے کی فراہمی کے حوالے سے مسائل کو جلد حل کرانے کی یقین دہانی بھی کرائی۔
 

اشتہارات