مونس الٰہی نے مجھے پھنسادیا‘ پرویز الٰہی تحریک انصاف چھوڑنے کو تیار

Published: 11-07-2023

Cinque Terre

گجرات(عرفان بٹ +چوہدری صغیر افضل سے)مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے جیل میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے صدر پرویز الہٰی سے تیسری ملاقات کی ہے۔ذرائع کے مطابق چوہدری شجاعت نے پرویز الہٰی سے ملاقات ایک ہفتے پہلے عید کے بعد کی ہے، جس میں انہوں نے ایک بار  پھر سابق وزیراعلیٰ پنجاب کو پی ٹی آئی چھوڑنے کا مشورہ دیا۔ذرائع کے مطابق دوران گفتگو پرویز الہٰی نے کہا کہ مونس الہٰی نے مجھے پھنسا دیا ہے۔ذرائع کے مطابق پرویز الہٰی پی ٹی آئی چھوڑنے کو تیار ہیں لیکن مونس الہٰی نہیں مان رہے ہیں۔پرویز الہٰی کے ذرائع کے مطابق خاندانی معاملات کی وجہ سے مونس الہٰی ہی اعلان کریں تو بہتر ہے۔ذرائع کے مطابق چوہدری شجاعت حسین اور پرویز الہٰی کی ملاقات کے دوران مونس الہٰی سے فون پر لندن رابطے کی کوشش کی گئی۔ذرائع کے مطابق پرویز الہٰی سے بات کرانے کی اس کوشش کے دوران مونس الہٰی نے فون ہی نہیں اٹھایا۔ذرائع کے مطابق مونس الہٰی کا بعد میں پیغام آیا کہ اپنے موقف پر قائم رہیں۔
 

اشتہارات