تندور چلا کر بچوں کا پیٹ پالنے والی محنت کش خاتون کا ڈیڑھ سالہ لخت جگر سیوریج نالے میں ڈوب گیا

Published: 11-07-2023

Cinque Terre

گجرات(عرفان بٹ +چوہدری صغیر افضل سے)گنجان ترین شاہراہ رحمان شہید روڈ پر محنت مزدوری کرنیوالی ایک خاتون کا ڈیڑھ سالہ معصوم بچی سیوریج نالہ میں گر کر جاں بحق ہو گیا تفصیلات کے مطابق رحمان شہید روڈ پر واقع دھکڑ پلازہ سے ملحقہ ایک سیوریج نالے میں تندور لگا کر بچوں کا پیٹ پانے والی ایک محنت کش خاتون کا لخت جگر اس وقت سیوریج نالے میں جا گرجب وہ اپنے تندور پر روٹیاں لگانے میں مشغول تھی‘ متا ثرہ خاتون کے تین بچے سیوریج نالہ کے قریب کھیل رہے تھے اچانک ڈیڑھ سالہ بچے کا پاؤں پھسلا اور وہ بے قابوہو کر نالے میں جا گرا‘ ماں کی ممتانے جوش مارا اور خاتون نے فورا سیوریج نالے میں چھلانک لگادی اور اپنی مدد آپ کے تحت چیخ و پکار کرتے ہوئے تلاش شروع کر دی مگر وہ نہ مل سکا جس پر مقامی لوگوں کی مدد سے ریسکیو 1122کو کال کی گئی ریسکیو ٹیم اور کارپوریشن کا عملے نے تقریبا اڑھائی گھنٹے بعد بچے کو نالے سے نکالا اور تشویشناک حالت میں ہسپتال پہنچایا جہاں ڈاکٹرز نے اسکی موت کی تصدیق کر دی واقعہ پر بچے کے عزیز واقارب‘ والدین اور اہل علاقہ نے شدید احتجاج کیا‘ یہ امر قابل ذکر ہے کہ گجرات میں کھلے سیوریج نالوں کی وجہ سے ماضی میں بھی معصوم بچوں کی ہلاکتیں ہو چکی ہیں‘ کچھ عرصہ قبل ڈپٹی کمشنر گجرات کی رہائشگاہ کے باہر سیوریج نالہ میں ایک بچہ گرنے سے خالق حقیقی کو جا ملا تھا رحمان شہید روڈ پر سیوریج نالے گہرے اور کھلے ہوئے ہیں جو مستقبل میں بھی خطرے کی گھنٹی ہے۔
 

اشتہارات