برداشت،رواداری اور صبروتحمل کے بغیر امن بحال نہیں ہو سکتا:چوہدری شفاعت حسین

Published: 12-07-2023

Cinque Terre

گجرات(عرفان بٹ اینڈ چوہدری صغیر افضل سے)مسلم لیگی رہنما وسابق ناظم ضلع گجرات چوہدری شفاعت حسین نے کہا ہے کہ برداشت،رواداری اور صبروتحمل کے بغیر امن بحال نہیں ہو سکتا جو لوگ اللہ کی رضا کے لیے کسی کی غلطی وکوتاہی سے درگزر کرتے ہیں وہی اللہ کے نیک بندے ہیں مجھے بہت خوشی ہے کہ گجرات کو امن کا گہوارہ بنانے کے لیے تمام امن پسند حلقے مل جل کرکام کررہے ہیں وہ گزشتہ روز ڈسٹرکٹ بار گجرات کے جنرل سیکرٹری ملک عثمان افضل کی رہائش گاہ پر راضی نامے کے اکٹھ سے خطاب کررہے تھے چوہدری شفاعت حسین نے کہا کہ وکلا کمیونٹی میں بہت اتحاد واتفاق ہے اگر کسی ایک ممبر سے زیادتی ہو تو پوری بار اپنے ممبر کے ساتھ کھڑی ہوجاتی ہے ملک عثمان افضل نے اللہ کی رضا کے لیے راضی نامہ کرکے بہترین عمل کیا ہے جس پر اُن کے ممنون ہیں اور توقع کرتے ہیں کہ جن کا راضی نامہ ہوا ہے وہ اپنے طرزعمل سے ثابت کریں گے کہ وہواقعی امن پسندہیں اورمستقبل میں بھی اتحاد و اتفاق سے رہیں گے چوہدر شفاعت حسین نے کہا کہ راضی نامہ لینے والے خوش قسمت ہیں کہ اتنی جلدی معاملا خوش اسلوبی سے طے ہو گیا ہے انھوں نے راضی نامے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امن و امان کی بحالی میں تمام مکاتب فکر اپنا کردار ادا کریں تاکہ گجرات امن و امان کے حوالہ سے مثالی ہواِس موقع پر چوہدری شفاعت حسین کے ہمراہ راجہ شمشاد بھی تھے۔
 

اشتہارات