منی لانڈرنگ کیس میں چوہدری پرویز الٰہی کی ضمانت منظور

Published: 12-07-2023

Cinque Terre

(عرفان بٹ اینڈ چوہدری صغیر افضل سے) مقامی عدالت نے منی لانڈرنگ کے کیس میں تحریک انصاف کے صدر پرویز الہٰی کی ضمانت منظور کرلی۔ لاہور ہائی کورٹ میں پرویز الہی کے خلاف ایف آئی اے کی جانب سے بنائے گئے منی لانڈرنگ کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔عدالت نے پرویز الہی کو 5 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کروانے کا حکم دے دیا۔واضح رہے کہ ایف آئی اے کی جانب سے پرویز الہی کے خلاف مقدمہ منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
 

اشتہارات