گجرات پولیس تھانہ بی ڈویژن چوری و ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث پانچ رکنی بگا گینگ گرفتار‘1کروڑ 5لاکھ روپے مالیتی طلائی زیورات برآمد

Published: 13-07-2023

Cinque Terre

(رپورٹ:۔ چوہدری نصیر افضل سے)گجرات پولیس تھانہ بی ڈویژن نے چوری و ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث پانچ رکنی بگا گینگ گرفتار کرلیا۔1کروڑ  5لاکھ روپے مالیتی طلائی زیورات۔سامان الیکٹرانکس اور دیگر گھریلو سامان برآمد تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر گجرات احمدنوازشاہ کی زیر قیادت پولیس کا ضلع بھر میں چوروں، ڈاکوؤں اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ڈی پی او گجرات نے ایس ایچ او تھانہ بی ڈویژن مہدی خاں گجر کوگجرات سٹی کے علاقہ میں متحرک بگا گینگ کی گرفتار ی اور مال مسروقہ کی برآمد گی کا خصوصی ٹاسک دیا۔ جس پر ایس ایچ او تھانہ بی ڈویژن مہدی خاں نے پولیس ٹیم کے ہمراہ جدید ٹیکنالوجی اور پیشہ ورانہ مہارت کو بروئے کار لاتے ہوئے سٹی ایریا میں ہونی والی چوری و ڈکیتی کی مختلف وارداتوں میں مطلوب پانچ رکنی بگا گینگ کو ٹریس کرکے خصوصی آپریشن کے ذریعے مختلف جگہوں سے سرغنہ سمیت پانچوں ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزمان میں 1۔غلا م فرید عرف بگا(سرغنہ)۔2۔مظہر علی۔3۔مبشر امان۔4۔اکمل لیاقت 5۔ ذوالفقار علی سکنائے گجرات شامل ہیں۔ دوران انٹیروگیشن ملزمان سے مال مسروقہ ایک کروڑ پانچ لاکھ مالیتی طلائی زیورات۔گھریلو سامان۔ سامان الیکٹرونکس۔کپڑے وغیرہ برآمد ہوا جبکہ ملزمان سے مزید انٹیروگیشن جاری ہے۔
 

اشتہارات