ڈی پی او قصور طارق عزیز سندھو کاممکنہ سیلاب کے پیش نظر دریائے ستلج کا دورہ‘ انتظامات کا جائزہ

Published: 13-07-2023

Cinque Terre

(رپورٹ:۔ چوہدری نصیر افضل سے)ڈی پی او قصور طارق عزیز سندھو نے ممکنہ سیلاب کے پیش نظر دریائے ستلج کا دورہ کیا، گنڈاسنگھ والا کے مختلف علاقوں میں فلڈ ریلیف کیمپس میں انتظامات کا جائزہ لیا، اس موقع پر انہوں نے کہا کہ پولیس دیگر اداروں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ہمہ وقت تیار ہے. عوام کے جان ومال کی حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے اور ہم یہ فرض خلوص نیت کے ساتھ نبھائیں گے، انہوں نے تمام پولیس افسران کو خدمت خلق کے جذبہ کے تحت ڈیوٹی سرانجام دینے کی ہدایت کی. اس موقع پر ڈپٹی کمشنر قصور محمد ارشد بھٹی بھی انکے ہمراہ تھے.
 

اشتہارات