ملازمین کش پالیسی: کارپوریشن کی تمام برانچیں بند کرنیکا اعلان‘ ملازمین دھرنادینے کااعلان

Published: 13-07-2023

Cinque Terre

 گجرات (عرفان بٹ اینڈ چوہدری صغیر افضل سے)شاہین بلدیاتی فیڈریشن گجرات ڈویثرن کے صدر فراست حسین ڈار نے ملازمین کش پالیسی لیو انکشیمنٹ سالانہ انکرمنٹ ملازمین کا ختم کرنے پر سخت مذمت کی اور ڈویثرن گجرات کی تمام ایم سی کو بند کرنے کی کال دے دی ہے گجرات میونسپل کارپوریشن سمیت ضلع بھر اور گجرات ڈویثرن کی تمام ایم سی اس وقت تک بند رہے گئی جب تک حکومت پنجاب نو ٹیفکیشن کو ختم نہیں کرتی کل صبح میونسپل کارپوریشن گجرات سے احتجاجی ریلی نکالی جائے گی جی ٹی ایس چوک تک جا ئیگی جہاں ملازمین دھرنا دیں گے انہوں نے کہا کہ جب تک ملازمین کے مطالبات  پورے نہیں ہو جاتے اس وقت تک ہمارا احتجاج جاری رہے گا میونسپل کارپوریشن گجرات کی تمام برانچیں آج بند رہے گئی تمام ملازمین ہرتال میں شریک ہوں گے
 

اشتہارات