سیوریج نالے میں معصوم بچے کی ہلاکت کی ذمہ دار انتظامیہ ہے: ڈاکٹر طارق سلیم

Published: 13-07-2023

Cinque Terre

 گجرات (عرفان بٹ اینڈ چوہدری صغیر افضل سے)جماعت اسلامی پنجاب کے امیر ڈاکٹر طارق سلیم نے نالے میں ڈوب کر جاں بحق ہونے والے بچے عمیر سعید کے گھر دھکڑ پلازہ کے باہر تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ رحمان شہید روڈ پر نالے میں گر کر معصوم بچے کی ہلاکت کی ذمہ داری براہ راست انتظامیہ پر عائد ہوتی ہے اتنا بڑا سانحہ ہوگیا لیکن انتظامیہ نے متاثرہ خاندان کی داد رسی نہیں کی میونسپل کارپوریشن حکام بھی اپنی ذمے داری پوری نہیں کرسکے بچے کے والد اور خاندان کے افراد کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں کہ اتنے بڑے سانحے کو انہوں نے اللہ کی رضا سمجھ کر قبول کیا اور کسی قسم کا احتجاج نہیں کیا انتظامیہ اس واقعہ پر ذمہ داران کے خلاف ایکشن لے قبل ازیں جماعت اسلامی پنجاب کے امیر ڈاکٹر طارق سلیم نے ضلعی امیرچوہدری انصردھول ایڈوکیٹ کے ساتھ جماعت اسلامی کے رہنماؤں کے وفد کے ہمراہ رحمان شہید روڈ پر نالے میں گر کر جاں بحق ہونے والے بچے عمیر سعید کے گھر دھکڑ پلازہ جاکر اس کے والد سعید الرحمان جو چترال کے رہائشی ہے سے اظہار تعزیت کیا دلاسہ دیا فاتحہ خوانی کی مالی امداد کی اور ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا جماعت اسلامی کے وفد میں سٹی امیر احمد سلطان جنرل سیکرٹری چوہدری افتخارسرور چوہدری حمزہ سرور راجہ نعیم خاور و دیگر شامل تھے بچے کے والد سعید الرحمان اور چچا محمود الرحمن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہم جماعت اسلامی اور الخدمت فاؤنڈیشن کے وفد کے انتہائی مشکور ہیں کہ انہوں نے ہمارا غم مٹایا ہمارے دکھ کو اپنا دکھ سمجھا ہمارے زخموں پر مرہم رکھا بچے کے والد سعید الرحمان نے کہاکہ سرکاری سطح پر ابھی تک کسی نے ہم سے رابطہ یا تعزیت نہیں کی
 

اشتہارات