ایس ایچ او تھانہ سٹی لالہ موسیٰ انسپکٹر تنویر حسین بھٹی لالہ موسیٰ شہر کو پر امن بنانے کیلئے اپنا اہم کردار ادا کر رہے ہیں‘ نعمت خان کائرہ

Published: 17-07-2023

Cinque Terre

(رپورٹ رانا مہتاب اسلم سے) نوجوان سیاسی و سماجی کاروباری شخصیت نعمت خان کائر نے کہا کہ ایس ایچ او تھانہ سٹی لالہ موسیٰ انسپکٹر تنویر حسین بھٹی  لالہ موسیٰ شہر کو پر امن بنانے کے لیے اپنا اہم کردار ادا کر رہے ہیں ان کی قیادت میں سٹی لالہ موسیٰ کی پولیس سٹریٹ کرائم کو کنٹرول کرنے کے لیے ذمہ داری کے ساتھ اپنے ڈیوٹی فرائض کو سر انجام دے رہے ہے میں انسپکٹر ایس ایچ او تھانہ سٹی لالہ موسیٰ تنویر حسین بھٹی اور ان کی ٹیم فقرحسین اے ایس آئی اور تمام تفشیشی آفسران و ملازمین کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں جو کہ دن رات ناکا بندی وگشت کر کے سٹریٹ کرائم کو کم کرنے میں دن رات اپنے ڈیوٹی فرائض سر انجام دے رہے ہیں لالہ موسیٰ کی عوام کو بھی چاہیے کہ پولیس کا ساتھ دیں دوران چیکنگ پولیس کے ساتھ تعاون کریں کیونکہ پولیس ہماری جان و مال کی حفاظت کے لیے ہی دن رات کوشاں ہے اور ایس ایچ او تھانہ سٹی لالہ موسیٰ انسپکٹر تنویر حسین بھٹی نہایت ہی شریف اور نفیس طبیعت کے مالک ہیں جن کی تعیناتی موسی کی عوام کے لیے خوش آئندہے، نعمت خان کائرہ نوجوان سیاسی و سماجی کاروباری شخصیت، بیورو چیف پولیس رپورٹ نیوز رانا مہتاب اسلم کے ساتھ گفتگو
 

اشتہارات