اسلام آباد ہائیکورٹ نے ملک بھر کے چیمبرز کو الیکشن 2023کرانے سے روک دیا

Published: 19-07-2023

Cinque Terre

گجرات (عرفان بٹ اینڈ چوہدری صغیر افضل سے) اسلام آباد ہائیکورٹ نے ملک بھر کے چیمبرز آف کامرس کے الیکشن 2023ء کے خلاف سٹے آرڈر جاری کر دیا۔ 7جولائی کو ڈائریکٹر جنرل ٹریڈ آرگنائزر (DGTO) نے تمام چیمبرز کو الیکشن شیڈول جاری کرنے کا لیٹر جاری کیا جس کے خلاف مختلف چیمبرز نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں رٹ دائر کی جس پر اسلام آباد ہائی کورٹ نے سٹے آرڈر جاری کر دیا۔ یاد رہے کہ ملک بھر کی ٹریڈ آرگنائزر کی معیاد دو سال مقرر کرنے کے لئے اسمبلی سے بل پاس ہو چکا ہے۔ جس کی بنیاد پر اسلام آباد ہائی کورٹ نے سٹے آرڈر جاری کیا جبکہ ڈی جی ٹی او نے پرانے رولز کے مطابق الیکشن شیڈول جاری کیا تھا۔ عدالت کے نئے آرڈر آنے تک حالیہ آرڈر نافذ العمل رہے گا۔
 

اشتہارات