Published: 23-07-2023
اسلام آباد: دبئی میں پاکستانی سیاست کے حوالے سے اتحادیوں کے درمیان اہم ملاقاتوں کا امکان ہے، آج دبئی میں آصف زرداری اور بلاول کی نواز شریف سے اہم ملاقات متوقع ہے جس میں انتخابات اور نگراں سیٹ اپ سے متعلق مشاورت کی جائے گی۔ پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری امارات ایئر کی پرواز EK601 کے ذریعے کراچی سے دبئی پہنچے جب کہ پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین و سابق صدر مملکت آصف علی زرداری دو دن قبل دبئی پہنچ چکے ہیں۔دریں اثنا مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف بھی دبئی پہنچ چکے ہیں جہاں آصف زرداری اور نواز شریف کے درمیان اہم ملاقات کا امکان ہے۔ ملاقات میں آئندہ انتخابات میں اتحادیوں کے کردار، سیٹ ایڈجسٹمنٹ، ںگراں حکومت کے سیٹ اَپ اور نگراں وزیراعظم کے نام پر مشاورت کی جائے گی۔