سکلز بوٹ کیمپ اور سٹوڈنٹس ڈے حوالے سے تقریب کا انعقاد

Published: 23-07-2023

Cinque Terre

(رپورٹ:۔ چوہدری نصیر افضل سے)گجرات ٹیوٹا ووکیشنل انسٹی ٹیوٹ گجرات میں سکلز بوٹ کیمپ اور سٹوڈنٹس ڈے حوالے سے تقریب کا انعقاد گیا گیاچیف آپریٹنگ آفیسر ٹیوٹا احمد خاور شہزاد، ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی، تقریب میں استاتذہ سمیت طلباء کی کثیر تعداد نے شرکت کی، چیف آپریٹنگ آفیسر ٹیوٹا احمد خاور شہزاد اور ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے طلباء کی طرف سے بنانے گئے پراجیکٹس کا بھی معائنہ کیا، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف آپریٹنگ آفیسر ٹیوٹا احمد خاور شہزاد نے کہا کہ ٹیوٹا نوجوان کو ہنرمند بنانے اور باعزت روزگار کے حصول کے لیے ٹریننگ اور پروفیشنل کورسز کروا رہا ہے، ٹیوٹا انسیٹیوٹس میں آئی ٹی فیلڈ کے ہائی ٹیک کورسز مصنوعی ذہانت، ڈیٹا مینجمنٹ، بلاک چین کے کورسز کے ساتھ چائینیز، کورین، چاپان اور جرمن زبانوں کے کورسز بھی متعارف کروائے جارہے ہیں، بوٹ کیمپ میں پنجاب بھر میں 11000 سے زائد طلباء نے مختلف کورسز میں داخلہ لیا، انہوں نے کہا کہ ٹیکنکل نالج ہی کامیابی کی ضمانت ہے، ہنرمند افراد کی مارکیٹ میں بہت زیادہ ڈیمانڈ ہے، سٹوڈنٹس ڈے کا مقصد طلباء میں غیر نصابی سرگرمیوں کو فروغ دینا ہے، طلبا میں اسپورٹس، تقریر، بیت بازی، قرآت سمیت دیگر مقابلے کروائے جائیں گے اور نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء لو انعامات اور سرٹیفکیٹ سے بھی نوازا جائے گا، ٹریننگ کے ساتھ ساتھ طلباء کی گرومنگ بھی اولین ترجیح ہے تاکہ طلباء مارکیٹ میں جاکر اپنے اپنے کو بہترین ثابت کرسکیں، انہوں نے کہا کہ طلباء اپنے اندر ڈسپلن پیدا کریں اور اپنے وقت کی قدر کریں، وقت کو ضائع کرنے کی بجائے ہنر سیکھیں اور معاشرے میں باعزت روزگار حاصل کریں،ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا  کہ زندگی میں کامیابی کے لیے تعلیم کے ساتھ ساتھ ہنر مند ہونا بھی ضروری ہے، ہنر مند افراد ہی معاشرے میں باعزت روزگار کے حصول میں کامیاب ہوسکتے ہیں، نوجوان ٹیوٹا کی طرف سے متعارف کروائے گئے کورسز میں داخلہ لے کر پروفیشنل کورسز کرسکتے ہیں جوکہ تعلیم مکمل کرنے کے بعد ملازمت، روزگار کے حصول حتی کہ اپنا کاروبار شروع کرنے میں بہت مددگار ثابت ہوسکتے ہیں۔
 

اشتہارات