محرم الحرام حق اور باطل کیخلاف تفریق ہے: احتشام اکمل چیچی

Published: 25-07-2023

Cinque Terre

(عرفان بٹ اینڈ چوہدری صغیر افضل سے) صدر ماس ریسلنگ ایسوسی ایشن ڈویثرن گجرات چوہدری احتشام اکمل چیچی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ محرم الحرام کامہینہ اسلام دشمن طاقتوں کے سامنے ڈٹ جانے کادرس دیتاہے،شہدائے کربلاء کومشعل راہ بناکرہی ہم دنیاوآخرت میں کامیابی وکامرانی سمیٹ سکتے ہیں،امام عالی مقام حضرت امام حسین نے اپنے خاندان اور جانثار ساتھیوں کے ہمراہ میدان کربلامیں عظیم قربانی پیش کرکے اسلام کو رہتی دنیاتک زندہ وجاویدکردیا،ہمیں بھی چاہئے کہ اسلام پرجب بھی مشکل وقت آئے نواسہ رسول حضرت امام حسین کے نقش قدم پرچلتے ہوئے اسلام کی سربلندی کیلئے کٹ مریں،انہوں نے کہاکہ محرم الحرام امن وسلامتی کادرس دیتاہے،علماء کرام کو چاہئے کہ محرم الحرام کے دوران اپنی تقاریرمیں حضرت امام حسین اور ان کے جانثارساتھیوں کی سیرۃ اور اتحادبین المسلمین کے فروغ میں کرداراداکریں۔
 

اشتہارات