Published: 25-07-2023
(عرفان بٹ اینڈ چوہدری صغیر افضل سے) نائب صدر گجرات چیمبر آ ف کامرس اسد بھٹی نے کہا ہے کہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ نواسہ رسول حضرت امام حسین اور ان کے خاندان کی دین اسلام کے لیے عظیم قربانی تاقیامت مسلمانوں کو جرات اور قوت بخشتی رہے گی اج ضرورت اس امر کی ہے کہ امت مسلمہ حضرت امام حسین علیہ السلام اور ان کے خاندان کی عظیم شہادت کہ مقصد کو سمجھ کر اس پر عمل پیرا ہو، حق اور سچ کے لیے باطل کے سامنے ڈٹ جانے کا نام حسین ہے کربلا دین اسلام سے عشق کی انتہا ہے شہدائے کربلا کی لازوال قربانیوں کو رہتی دنیا تک خراج عقیدت پیش کیا جاتا رہے گا نواسہ رسول حضرت امام حسین علیہ السلام نے کربلا کے میدان میں دین اسلام کے لیے اپنی اپنی خاندان کی قربانی دے کر اسلام کو زندہ کیا اور ثابت کیا کہ دین اسلام اور اللہ کی رضا کے لیے اپنی جان مال اور اولاد کی قربانی دے کر اللہ کو راضی کرنا چاہیے