سرگودھا: مبینہ طور پر جوڈیشل آفیسر اسلام آباد کی اہلیہ کا 14 سالہ گھریلو ملازمہ پر تشدد کا واقعہ

Published: 25-07-2023

Cinque Terre

گجرات (چو ہدری نصیر افضل سے)سرگودھا: مبینہ طور پر جوڈیشل افسر اسلام آباد کی اہلیہ کا 14 سالہ گھریلو ملازمہ پر تشدد کا واقعہ: واقعہ کی اطلاع ملنے پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سرگودھا، ایس پی انوسٹی گیشن، اے ایس پی سٹی سرگودھا خود ہسپتال پہنچ گئے چک 88 شمالی کی 14 سالہ رضوانہ کو اس کے والدین نے مختار نامی شخص کے ذریعے اسلام آباد میں ملازمت دلوائی  مضروب لڑکی کے والدین کے مطابق اس کو جوڈیشل افسر اسلام آباد عاصم کی اہلیہ نے زیور چوری کا الزام لگا کر شدید تشدد کا نشانہ بنایا  ہسپتال ذرائع کے مطابق بچی کے سر، چہرے اور جسم پر تشدد سے بنے ہونے زخم اور نشانات موجود ہیں  مبینہ طور پر بچی کی تشدد سے حالت غیر ہونے پر جوڈیشل افسر کی اہلیہ نے اس کے والدین کو بلا کر بچی ان کے حوالے کی  تشدد کا واقعہ علاقہ تھانہ ہمک اسلام آباد میں پیش آیا   بچی کو مضروب حالت میں اس کی والدہ  اسلام آباد سے واپس سرگودھا لیکر آئی  بچی کو DHQ سرگودھا میں ہر ممکن طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے  ڈی پی او سرگودھا کی ہدایت پر ایس پی انوسٹی گیشن، اسلام آباد پولیس سے رابطے میں رہ کر قانونی تقاضے پورے کر رہے ہیں  پولیس اس سارے معاملے میں مضروب لڑکی اور اس کے ورثاء کو مکمل قانونی معاونت فراہم کر رہی ہے۔
 

اشتہارات