گجرات کی بھاگ ڈور نالائقوں کے ہاتھ میں ہے: توصیف عبد اللہ

Published: 26-07-2023

Cinque Terre

گجرات (عرفان بٹ اینڈ چوہدری صغیر افضل سے)ممتاز بزنس مین ایگزیکٹو ممبر گجرات چیمبر آف کامرس چوہدری توصیف عبداللہ نے اپنے بیان میں کہا کہ گجرات کی بھاگ دوڑ نالائق لوگوں کے ہاتھ میں ہے انہوں نے کہا کہ پرنس چوک اور اس سے منسلک روڈ دو دو فٹ اونچی کر دی گئی جس کی وجہ سے اردگرد کے علاقو ں میں ایک گھنٹے کی بارش سے سارا علاقہ زیر آب آ گیا سڑکیں گلیاں نالیاں ندی نالوں کا منظر پیش کرنے لگے بارش کا پانی لوگوں کے گھروں میں داخل ہو گیا جبکہ گجرات کے نا ہل حکمران خزانہ خالی کرنے کے چکروں میں پڑے ہوئے ہیں انہوں نے کہا کہ جعلی اور غیر معیاری کاموں سے گجرات کی عوام ان کے نرغے میں نہیں آئے گی۔
 

اشتہارات