MNAبیرون ملک فرار‘MPAروپوش بارش سے گجرات پانی پانی‘حکمران شرم سے ڈوب مریں:طارق سلیم

Published: 26-07-2023

Cinque Terre

گجرات (عرفان بٹ اینڈ چوہدری صغیر افضل سے)جماعت اسلامی کے صوبائی امیر شمالی پنجاب صدر ملی یکجہتی کونسل پنجاب ڈاکٹر طارق سلیم نے گزشتہ روز گجرات میں بارش کے بعد شہر کی بدترین صورتحال پر کڑی تنقید کرتے ہوئے ایک بیان میں کہا کہ گجرات شہر میں ایک بارش منتخب نمائندوں اور انتظامیہ کے دعووں کا پول کھول دیتی ہے اور ان کی کارکردگی ڈھول بنا دیتی ہے گجرات کے ماضی‘ اور حال کے منتخب نمائندوں کو پانی میں پیدل گزارا جائے شاید انہیں کچھ شرم آ جائے‘اور دستیاب پانی میں شرم سے ڈوب مریں پانی میں ڈوبے ہوئے شہر کا دورہ کرنے کے بعد اخبار نویسیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شہر کا منتخب ایم این اے بیرون ملک فرار ہے اور ایم پی اے‘روپوش ہے سابق ایم پی اے جن کی اس وقت وفاق میں حکومت ہے چند روز قبل ترقیاتی منصوبوں کا دعوی کر رہے تھے ستم ظریفی یہ ہے آبی وسائل کے سابق وزیر کا شہر مکمل زیر آب ہے کاش گجرات کے عوام فیصلوں کی گھڑی اس منظر کو عفت مآب ماؤں‘ بہنوں اور بزرگوں کے خوار ہونے کے منظر کو یاد رکھیں‘وہ وقت بھی دیکھا ہے تاریخ کی گھڑیوں نے‘لمحوں نے خطا کی تھی صدیوں نے سزا پائی۔
 

اشتہارات