Published: 30-07-2023
(رپورٹ:۔ سلیمان علی بٹ)گجرات:تھانہ کنجاہ کے علاقے ساروکی نہر سے ملحقہ مچھیانہ پل پر تیز رفتار گاڑی ٹائر پھٹنے کے باعث نہر میں جاگری گاڑی میں سوار 16سے 18سال کی عمر کے نصف درجن افراد سوار تھے مقامی لوگوں نے حادثے کے فورا بعد نہر میں امداد ی سرگرمیاں شروع کر کے نوجوانوں کو زندہ باہر نکال لیا واقعہ میں پانچ نوجوان زخمی ہوئے جنہیں موقع پر طبی امداد فراہم کی گئی جبکہ ایک شدید زخمی جسے سر پر گہری چوٹ آئی کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمیوں میں 17سالہ عمار ولد عبد الستار‘17سالہ احتشام ولد شبیر احمد 15سالہ اذان ولد محسن 17سالہ اسلم ولد محمد صدیق‘ 17سالہ محبوب علی ولد محمد اسلم اور 17سالہ غلام عباس ولد شرافت علی شامل ہیں۔