شہریوں کو ریونیو سے متعلق تمام امور کی بہترین خدمات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے اقدامات جاری ہیں‘ ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک

Published: 01-08-2023

Cinque Terre

(رپورٹ:۔ سلیمان علی بٹ)ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ شہریوں کو ریونیو سے متعلق تمام امور کی بہترین خدمات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے اقدامات جاری ہیں، ریونیو افسران شہریوں کو ہر ممکن ریلیف فراہم کریں، ریونیو افسران دفتری اوقات میں اپنے اپنے دفاتر میں موجود رہیں اور سائلین کو درپیش مسائل کو حل کریں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے محکمہ مال کے افسران کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو خضر حیات بھٹی، اسسٹنٹ کمشنر گجرات حیدر عباس، اسسٹنٹ کمشنر کھاریاں ذوہیب ممتاز،اسسٹنٹ کمشنر سرائے عالمگیر محمد اکمل سمیت دیگر ریونیو افسران اس موقع پر موجود تھے، ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ ریونیو افسران شہریوں کی درخواستوں پر فوری عملدرآمد یقینی بنائیں، ریونیو کورٹس میں زیر التوا کیسز کا جلد فیصلہ کیا جائے، تمام کیسز کا فیصلہ میرٹ پر کیا جائے، شہریوں کی شکایات پر بلاجواز اعتراضات نہ لگائے جائیں شہریوں کو فوری ریلیف فراہم کیا جائے ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ اراضی ریکارڈ سینٹرز اور دیہی مراکز مال پر افسران و عملہ کی حاضری یقینی بنائی جائے،ریونیو سے متعلقہ تمام امور کی فراہمی کے لئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں۔
 

اشتہارات