چوہدری وجاہت کا NA71 کا دورہ‘مختلف مقامات پر فاتحہ خوانی

Published: 03-08-2023

Cinque Terre

گجرات (عرفان بٹ اینڈ چوہدری صغیر افضل سے)سابق وفاقی وزیر چوہدری وجاہت حسین کا حلقہ این اے 71 کا دورہ۔موسی ہاؤس سرائے عالمگیر پر وفود سے ملاقاتیں جبکہ بعد ازاں سابق چیئرمین چوہدری منظور حسین میرہ سے انکے چچا زاد بھائی کی وفات پر فاتحہ خوانی کی۔چوہدری حفیظ پہلوان چوہدری مسعود عاشق میرہ۔چوہدری وسیم رزاق میرہ چوہدری اللہ دتہ جگو و دیگر بھی انکے ہمراہ تھے۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سابق وفاقی وزیر چوہدری وجاہت حسین نے این اے 71 میں مصروف ترین دن گزارا۔سب سے پہلے انہوں موسیٰ ہاؤس سرائے عالمگیر پر موجود وفود سے ملاقاتیں کیں اور لوگوں کے مسائل سنے۔اور انکو حل کرنے کے لیے موقع پر احکامات بھی جاری کیے۔جبکہ موجودہ حلقہ کی سیاسی صورتحال پر بھی گفتگو کی گئی۔بعد ازاں چوہدری وجاہت حسین کی وفد کے ہمراہ سابق چیئرمین چوہدری منظور حسین میرہ گئے اور چوہدری منظور میرہ سے انکے کزن اور سابق مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری حمزہ منظور میرہ سے انکے نانا کی وفات پر تعزیت کی اور لواحقین سے اظہار تعزیت کیا۔اس موقع پر چوہدری حفیظ پہلوان ٹھل۔صاحبزادہ سائیں عرفان دندی۔چوہدری اللہ دتہ جگو۔چوہدری وسیم عاشق۔چوہدری فیاض لڑ و دیگر بھی موجود تھے
 

اشتہارات