پیٹرول کی قیمت میں اضافہ انڈسٹری کو متاثر کریگا:عبدالغنی سندھو

Published: 03-08-2023

Cinque Terre

گجرات (عرفان بٹ اینڈ چوہدری صغیر افضل سے) امیدوار صوبائی اسمبلی چیئرمین تحفظ پاکستان مووومنٹ عبد الغنی سندھو نے ایک بیان میں کہا ہے کہ فین انڈسٹری سمیت دیگر صنعتی ادارے بدترین معاشی حالات اور مہنگائی کی وجہ سے تباہی کے دہانے پر کھڑے ہیں ایسے حالات میں پیٹرول کی قیمت میں اضافہ انڈسٹری کو متاثر کریگا  پٹرول کی قیمت میں 19  روپے 95 پیسے فی لٹراضافہ عوام پر ظلم کی انتہا ہے حکومت پٹرول پر71 روپے 32 پیسے ٹیکسز وصول کر رہی ہے پٹرول کے ٹیرف بڑھانے سے مصنوعات کی پیداواری لاگت میں اضافہ فطری عمل ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان کی 65 فیصد بنیادی سہولیات سے محروم ہے متوسط طبقے کو سفید پوشی کا بھرم رکھنامشکل ہو گیا ہے حکومت ہوش کے ناخن لے۔ انہوں نے کہا کہ پٹرول‘ ایل پی جی اور بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کو مسترد کرتے ہیں حکومت نے مشکل حالات میں ریلیف دینے کی بجائے عوام کو مزیدمہنگائی کی دلدل میں دھکیل دیا ہے۔
 

اشتہارات